اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کھا ہے کہ فلسطینی عوام دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم ہیں اس لئے ان کی بھرپور حمایت کی جانی چاھئے-
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے منگل کو انتفاضہ فلسطین کی حمایت کے زیرعنواں چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے آغاز میں خطاب کرتے ھوئے کانفرنس میں شرکت کرنے پر دنیا کے مختلف ملکوں کے حکام اور اھم شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کھا کہ ھم ایک ایسے دور سے گذر رھے ہیں کہ جب فلسطین کے مظلوم عوام بے پناہ مظلومیت کا شکار ہیں اور صھیونی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں پر اپنا دباؤ بڑھا دیا ہے-
ان کا کھنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو خاطر میں نہ لانے والے اسرائیل نے اپنی پارلیمنٹ سے بل پاس کراکے صھیونی بستیوں کی تعمیر میں اضافہ کر دیا ہے-
تھران میں فلسطین کی حمایت میں چھٹی بین الاقوامی کانفرنس منگل کی صبح رھبرانقلاب اسلامی کے خطاب سے شروع ھوئی اس کانفرنس میں دنیا کے اسّی ملکوں کے وفود شریک ہیں-
اس سے پھلے جب رھبرانقلاب اسلامی، کانفرنس ھال میں تشریف لائے تو آپ نے شھدائے انتفاضہ فلسطین کے لئے بنائی گئی علامتی یادگار پر جاکر شھدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا-
مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ضروری ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 177