www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

958359
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کھا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کر رھا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں پانچ سو نئے رھائشی یونٹوں کی تعمیر کا اسرائیلی فیصلہ انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے۔
اسرائیل نے نئی کالونیوں کے تعمیر روکنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے باوجود مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں پانچ سو نئے رھائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منظوری دے ی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ، اسرائیل نے سن دوھزار سولہ کے دوران بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ میں، فلسطینیوں کی گرفتاریوں، بغیر مقدمہ چلائے انھیں حراست میں رکھنے، فلسطینی قیدیوں کو ایذائیں پھنچانے، غرب اردن میں صھیونی بستیوں کی تعمیر، اور فلسطینیوں کی روز مرہ زندگی میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال جن ایک ھزار ایک سو فلسطینیوں کو شھید کیا ہے وہ کسی طور بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نھیں تھے۔

Add comment


Security code
Refresh