اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امت اسلامیہ کے اتحاد کو فلسطینی عوام کی نجات کی کنجی قراردیتے ھوئے کھا ہے کہ صھیونی حکومت کو سانس لینے کا بھی موقع نھیں دیا جانا چاھئے
پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کی رات فلسطین کی حمایت میں منعقدہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام کے موقع پر کانفرنس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی مھمانوں کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کھا کہ فرضی عداوتین پیدا کرنا، ذھنوں کو صھیونی حکومت کے خلاف جدوجھد سے منحرف کرنا اور غاصب صھیونی حکومت اور بعض عرب حکومتوں کے درمیان منحوس رشتوں کی برقراری یہ وہ معاملات ہیں جن کی وجہ سے مسلمانوں سے ھمدردی رکھنے والے طبقوں میں تشویش پیدا ھورھی ہے۔
انھوں نے کھاکہ امریکا اور صھیونی حکومت کوجان لینا چاھئے کہ فلسطین کوئی ایسا مسئلہ نھیں ہے جسے فراموش کردیا جائے بلکہ یہ عالم اسلام کا بنیادی اور سب سے اھم مسئلہ ہے۔
انھوں نے کھا کہ یہ اور بات ہے کہ عالم اسلام اس وقت سیکورٹی کے بحرانوں سے دوچارہے مگر فلسطین بدستور عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیتے ھوئے کہ فلسطینی گروھوں کے درمیان اتحاد و یکجھتی پھلے سے بھی زیادہ مستحکم ھونی چاھئے کھا کہ فلسطینی گروھوں کے درمیان ماضی میں جو اختلافات رھے ہیں انھیں چاھئے کہ وہ ان اختلافات کو بھلا کر اپنی جد وجھد اور مزاحمت کا راستہ آگے بڑھائیں۔
انھوں نے کھا کہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے نتائج و ثمرات کا اندازہ لگانے کے لئے ایک سکریٹیٹ بھی قائم کیا جانا چاھئے۔
صھیونی حکومت کو سانس لینے کا موقع نھیں دیا جانا چاھئے،ایرانی اسپیکر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 242