غرب اردن کے جنوب میں واقع شھر الخلیل میں حرم ابراھیمی میں ھونے والے قتل عام کی تیئیسویں برسی کے موقع پر فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر مظاھرہ کیا۔
شھر الخلیل میں میں یہ قتل عام، پچّیس فروری انّیس سو چورانوے کو حرم ابراھیمی پر ایک انتھا پسند صھیونی باروخ گولڈ اشٹائن کے حملے میں ھوا تھا اس ھولناک قتل عام میں انتیس فلسطینی شھید اور ایک سو پچاس دیگر زخمی ھو گئے تھے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس قتل عام کی برسی کے موقع پرھونے والے مظاھرے میں فلسطینیوں کے علاوہ فلسطین کے حامی بیرونی اداروں اور صھیونی حکومت کی مخالف بائیں بازو کی تحریکوں کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔
مظاھرے کے شرکا نے صھیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شھدا روڈ کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا جو جو سیکڑوں دکانوں کے ساتھ بند کر دیا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حرم ابراھیمی کے قتل عام کے بعد صھیونی حکومت نے صھیونیوں کو علاقے میں رھائش اور ان دکانوں سے استفادہ کرنے کی اجازت دے دی۔
فلسطینیوں کا مظاھرہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 193