اسلامی جمھوریہ ایران نے کھا ہے کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشرق وسطی کا علاقہ پانی کی قلت اور گرد و غبار اور خشکی کے بحران کا شکار ھو رھا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کو تھران میں ماحولیات سے متعلق سولھویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کرتے ھوئے کھا کہ جو شعبہ علاقے کے ملکوں کے درمیان اعتماد سازی میں مدد دے سکتا ہے وہ یہ ہے کہ علاقے کے ممالک، اپنی پالیسیوں کو خاطر میں لائے بغیر ماحولیات کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں-
ان کا کھنا تھا کہ ایران کے سبھی ھمسایہ ممالک کو چاھئے کہ وہ ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے، جو ماضی میں ظالم حکومتوں خاص طور پر صدام اور انتھا پسند گروھوں اور داعش کے ذریعے علاقے کے ماحولیات پر مسلط کئے گئے ہیں، سنجیدہ اور ٹھوس تعاون شروع کریں-
وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کھا کہ یہ اقدام نہ صرف ماحولیات کے لئے ایک ضروری اقدام ہے بلکہ یہ سیکورٹی اور سیاسی امور کی بھی ایک ضرورت ہے-
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جس قدر ماحولیات کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے اتنی کسی اور شعبے میں نھیں ہے-
وزیرخارجہ نے اس امید کا اظھار کیا کہ جلد ھی ماحولیات کے تحفظ، غربت کے خاتمے اور انتھا پسندی اور دھشت گردی کے خلاف مھم کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششیں شروع ھوں گی-
تھران میں ماحولیات سے متعلق چار روزہ سولھویں بین الاقوامی نمائش جمعے کو شروع ھوئی ہے جس میں ایران، جرمنی، جنوبی کوریا، برطانیہ، ھالینڈ، اٹلی، ڈنمارک، چین، سوئیڈن، فنلینڈ، فرانس، جاپان، روس، ناروے، اور آسٹریا کی کمپنیاں شریک ہیں-
ماحولیات سے متعلق سولھویں بین الاقوامی نمائش کا افتتاح
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 191