تھران کے خطیب جمعہ نے کھا ہے کہ مسئلہ فلسطین، اسلامی جمھوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں سرفھرست ہے اور یہ مسئلہ عالم اسلام کا بھی سب سے اھم مسئلہ ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے نمازجمعہ کے خطبوں میں تھران میں انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں ھونے والی چھٹی عالمی کانفرنس کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ چونکہ دین اسلام میں مسلمانوں اور مسلمانوں کی سرزمینوں پر کفار کا تسلط حرام ہے، اسی لئے فلسطینی عوام کی حمایت اور صھیونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کا موضوع، اسلامی جمھوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں سرفھرست ہے-
تھران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ ایران کا قومی مفاد بھی علاقے میں مسئلہ فلسطین سے وابستہ ہے، کھا کہ فلسطینی عوام پر صھیونی حکومت کے مظالم، فلسطینیوں کا قتل عام اور انھیں ان کے گھروں سے در بدر کئے جانے کے ھولناک واقعات، کبھی فراموش نھیں کئے جاسکتے-
انھوں نے سرزمین فلسطین میں غاصب صھیونی حکومت کے قیام کے منصوبے کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ ایک غاصب یھودی اور صھیونی حکومت کی تشکیل کا منصوبہ، برطانیہ نے تیار کیا تھا اور اس کے بعد امریکا اور بعض دیگر مغربی ملکوں نے اس کی حمایت کی-
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا کہ مشرق وسطی جیسے حساس علاقے میں ناجائز صھیونی حکومت کے قیام کا مقصد، علاقے کی اسلامی حکومتوں کو کمزور کرنا تھا-
ان کا کھنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ نے بعض دیگر مغربی ملکوں کے ساتھ مل کرعلاقے کے قدرتی وسائل اور تیل کے ذخائر پر قبضہ جمانے کے لئے اسلامی ملکوں کے قلب میں ایک سرطانی پھوڑے کی طرح صھیونی حکومت کو قائم کیا-
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا کہ یورپ میں ایرانو فوبیا، اسلامو فوبیا اور پیمغبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی، امریکا اور مغرب میں صھیونی لابی کے اثرورسوخ کا ھی نتیجہ ہے-
ان کا کھنا تھا کہ علاقے کے بعض عرب اور بعض مغربی ملکوں کے دباؤ کے باوجود فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک پوری قوت کے ساتھ صھیونی غاصبوں کے مقابلے میں ڈٹی ھوئی ہے اور جلد ھی یہ غاصب حکومت اور اس کے حامی، اسلامی مزاحمتی تحریکوں سے مغلوب اور مرعوب ھو جائیں گے اور صھیونی حکومت کا خاتمہ ھو جائے گا-
مسئلہ فلسطین ایران کی خارجہ پالیسی میں سرفھرست ہے،امام جمعہ تھران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 220