یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے میزائلی حملوں میں دسیوں سعودی ایجنٹ ھلاک ھوگئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نےکھا ہے کہ قاصم میزائلوں سے صوبہ الجوف میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ھلاک ھوئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یاد دھانی کرائی کہ فوج اورعوامی رضاکار فورس نے سرحدی علاقوں میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی پیشقدمی بھی روک دی ہے۔
سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوھزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں اب تک سولہ ھزار سے زیادہ افراد شھید، دسیوں ھزار زخمی اور لاکھوں افراد دربدر ھوگئے ہیں۔
سعودی عرب کی جارحیت اور ناکہ بندی کی وجہ سے غریب عرب ملک یمن کو غذائی اشیا اور دواؤں کی قلت کا سامنا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی، یمنی عوام کی استقامت کے باعث اب تک اپنا کوئی ھدف حاصل نھیں کر سکے ہیں۔
یمن کے میزائلی حملے میں دسیوں سعودی ایجنٹ ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 324