www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

402411
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے کھا ہے کہ مشرق کی صورتحال پر نگاہ اور ایشیاء کے اھم ممالک سے قریبی تعلقات ھمیشہ سےایران کی ترجیحات میں شامل رھے ہیں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے منگل کے روز کوالالمپور سمٹ میں شرکت کے لئے ملائیشیا روانہ ھونے سے قبل کھا کہ اس اجلاس میں عالم اسلام کے مسائل اور چند جانبہ روابط کا جائزہ لیا جائے گا۔
صدر حسن روحانی نے عالم اسلام کی جغرافیائی پوزیشن، توانائی، افرادی قوت، صنعت اور تمدن و ثقافت میں پائی جانے والی توانائی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اس وقت جنگ و خونریزی،اغیار کی مداخلت اور ترقی کا فقدان عالم اسلام کو در پیش مسائل میں سے ہیں۔
ایران کے صدر نے ملائیشیا اور جاپان کے ساتھ ایران کے روابط کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیاں پائیدار نھیں ہیں اور دنیا کے ممالک ایران کے ساتھ قریبی تعلقات چاھتے ہیں۔
واضح رھے کہ آج صبح ایران کے صدر حسن روحانی عالمی کوالالمپور سمٹ 2019 میں شرکت کے لئے ملائیشیا روانہ ھوگئے.
ایرانی صدر ملائیشیائی وزیر اعظم مھاتیر محمد کی دعوت پر اس اجلاس میں شریک ھوں گے.2019 کوالالمپور سمٹ کا 18 سے 21 دسمبر کو انعقاد کیا جائے گا جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندوں سمیت 250 سیاستدانوں، صدور اور رھنما شریک ھوں گے.اس عالمی اجلاس میں شریک افراد اسلامی ممالک کے اھم چیلنجز، دنیائے اسلام میں موثر مسائل اور ان چیلنجز کے حل پر تبادلہ خیال کریں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ملائشیا کا تین روزہ دورہ کرنے کے بعد جاپان روانہ ھوجائیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh