سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی آخری رسومات کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شھید جنرل قاسلم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی میتوں کو ایران لانے کے بعد اتوار پانچ جنوری کو مشھد مقدس لے جایا جائے گا جھاں بارگاہ امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔
شھید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں پیر کی صبح تھران لائی جائیں گی اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی شھر کرمان منتقل کردی جائیں گی۔
شھید قاسم سلیمان کی وصیت کے مطابق انھیں شھدائے کرمان کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شھید قاسم سلیمانی کی آخری رسومات کے پروگرام کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 262