www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

102561
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ اگر ایران کا ایٹمی معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا تو تھران بھی این پی ٹی سے باھر نکلنے پر غور کرے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے پیر کو ایک انٹرویو میں کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے ایٹمی معاھدے کے تعلق سے ڈسپیوٹ میکینزم کو فعال بنانے کا موضوع ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے باھر نکلنے کے بعد پیش کیا تھا۔
جواد ظریف نے مزید کھا کہ ایران نے دس مئی ، چھبیس اگست اور نومبر دوھزار اٹھارہ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کو تین خط لکھے اور اس میں انھیں بتایا کہ ایران نے ڈسپیوٹ میکانیزم شروع کردیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یاد دھانی کرائی کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے نومبر میں لکھے جانے والے خط کے بعد یورپی یونین کو سات مھینے کا وقت دیا اور مئی دوھزار انیس میں ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کا آغاز کر دیا جس کے دومھینے بعد اس کے عملی نتائج سامنے آنا شروع ھوگئے۔
جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ ایران نے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کے لئے پانچ قدم اٹھائے ہیں اور اب وعدوں پر عمل درآمد میں کمی لانے کے لئے مزید قدم اٹھانے کا ارادہ نھیں رکھتا تاھم اگر یورپی اپنا سیاسی کھیل جاری رکھیں گے تو اسلامی جمھوریہ کے پاس بھی مختلف آپشن موجود ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh