www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

101590

رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے محکمہ حج کے عھدیداروں سے خطاب میں فرمایا اسلامی جمھوری نظام کے رول ماڈل کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت پر تاکید فرمائی ہے۔
محکمہ حج کے عھدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ھوئے رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دنیا کو اسلامی جمھوری نظام کے رول ماڈل سے روشناس کرانے کے لیے حج کے عظیم اجتماع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
آپ نے فرمایا کہ دنیا اسلامی جمھوری نظام کے رول ماڈل سے آشنا نھیں ہے اور اس کے مقابلے میں لاکھوں ابلاغیاتی ذرائع اس نظام کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔
رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنی اور ایرانی عوام کی جانب سے اس کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ جانے کے معاملے کو بھی حج کے موقع پردنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک سیاسی، عقیدتی اور اجتماعی تحریک کے طور پر حج کی اھمیت پر روشنی ڈالتے ھوئے فرمایا کہ بھت سے ممالک حج کی اھمیت اور اس کلیدی کردار سے غافل ہیں حالانکہ حج ایک ٹھوس اور بین الاقوامی تحریک کا پیش خیمہ ہے اور اس سے امت مسلمہ کے لیے بیش بھا فوائد کی توقع کی جاسکتی ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے امت واحدہ کے قیام کو روکنے کے لیے کی جانے والی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے فرمایا کہ مسلم امہ سے حقیقی مراد ایک ایسا مضبوط اتحاد ہے جو مشترکہ اھداف اور عزم کے ساتھ قدم آگے بڑھائے۔
آپ نے فرمایا کہ ایسا اتحاد اب تک قائم نھیں ھوسکا ہے اور افسوس کے ساتھ کھنا پڑتا ہے کہ امت کے خیر خواھوں اور درد مند لوگوں کی دعوت اتحاد کے مقابلے میں اسلامی ملکوں میں الزام تراشیوں، اختلافات اور جنگوں کا رواج ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکیوں کی اس بات کا مطلب کہ، ایران کو ایک عام ملک میں تبدیل ھوجانا چاھیے، یہ ہے کہ ایران اسلامی اور دینی نظریات اور عوامی رائے کی بنیاد پر معاشرے کے انتظام و انصرام کے جدید نظریے سے دستبردار ھوجائے۔
آپ نے فرمایا کہ حج کے موقع پر ضروری کاموں میں سے ایک یہ ہے کہ دنیا کے سامنے اسلامی جمھوری نظام کے سیاسی بنیادوں کی وضاحت اور اس کے نئے پیغام کو اجاگر کیا جائے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے اسلامی تعلیمات ، اساس اور اسلامی جمھوریہ ایران کی استقامت جیسے اس کے مظاھر کی تشریح کو دنیا کے لیے پرکشش قرار دیتے ھوئے فرمایا کہ ایرانی عوام سے امریکہ کی تلملاھٹ کی وجہ وہ کشش ہے جو بدمعاشوں کے سرغنہ کے مقابلے میں ایک خود مختار نظام کے ڈٹ جانے کے نتیجے میں دنیا والوں کے ذھنوں کو اپنی جانب کھیچ رھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh