تھران کے خطیب جمعہ نے کھا ہے کہ عراق میں دھشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے میزائلی حملے نے امریکا کی فوجی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا۔
تھران کےخطیب جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطبہ جمعہ میں گذشتہ ھفتے رھبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جانے والی تاریخی نماز جمعہ میں تھران کے دسیوں لاکھ نمازیوں اور انقلابیوں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر نماز جمعہ میں تاریخی شرکت کرکے رھبرانقلاب ، امام خمینی اور شھدا کی امنگوں اور مشن سے اپنی بھرپور وفاداری کا اعلان کیا ۔
انھوں نے کھا کہ دھشت گرد امریکی فوج کے ھاتھوں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شھادت علاقے میں امریکا کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہے اور اب علاقے میں واشنگٹن کے اتحادیوں کا بھی شیرازہ بکھرنے والا ہے ۔
تھران کے خطیب جمعہ نے عراق میں امریکا مخالف ملین مارچ کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ عراق کے دلیر اور شجاع عوام نے جمعہ کو غیر معمولی ملین مارچ کرکے ایک اور یوم اللہ کی بنیاد رکھی ہے جنھوں نے علاقے کی دیگر مسلم اقوام کی طرح امریکا مردہ باد کے نعروں سے امریکی ایوانوں پر لرزہ طاری کردیا ۔
انھوں نے امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم اقوام کے اتحاد و یکجھتی پر زور دیا -
ایران کے حملے نے امریکا کی فوجی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا، خطیب جمعہ تھران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 153