www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

847463
ھندوستان کی ریاست بھار کے دار الحکومت پٹنہ کے جے ڈی ویمنس کالج میں مقامی انتظامیہ نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کے تحت طالبات کو معینہ ڈریس کوڈ میں کیمپس میں آنے کو کھا گیا ہے، اس کے ساتھ ھی کیمپس میں برقعہ پھن کر آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ھندوستان کی ریاست بھار کے دار الحکومت پٹنہ کے جے ڈی ویمنس کالج میں طالبات کے لئے ایک ھدایت جاری کی گئی تھی جس میں کھا گیا تھا کہ تمام طالبات کو سنیچر کو چھوڑ کر ھر دن معینہ ڈریس کوڈ میں کالج آنا ھوگا۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 250 روپے جرمانہ بھی دینا ھوگا۔ حالانکہ احتجاج کے بعد نوٹس بورد سے برقعہ لفظ ھٹا لیا گیا ہے لیکن اب بھی ڈریس کوڈ نافذ رھے گا اور اگر کسی طالبہ نے قانون کی خلاف ورزی کی تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا کرنا ھوگا۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیاما رای نے بعد میں وضاحت کرتے ھوئے کھا کہ برقعہ لفظ کا استعمال نھیں کیا جانا چاھئے تھا۔ انھوں نے کھا کہ چونکہ ھمیں طالبات کی شناخت میں مشکل ھو رھی تھی اسی لئے ھمیں ڈریس کوڈ کو نافذ کرنا پڑا۔

Add comment


Security code
Refresh