www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

802381
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عام ممالک اپنے قونصل خانوں کو مذبح خانوں میں تبدیل نھیں کرتے ہیں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیر کے بے بنیاد الزامات پر اپنے ردعمل کا اظھار کرتے ھوئے اس بات پر زور دیا کہ عام ممالک اپنے قونصل خانوں کو مذبح خانوں میں تبدیل نھیں کرتے، اپنے ھمسایوں پر حملہ نھیں کرتے، انسانی بحران کا باعث نھیں بنتے اور مذاکرات سے انکار نھیں کرتے اور ایران مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرط نھیں رکھتا۔
واضح رھے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیرنے منگل کے روز ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں بے بنیاد دعوی کرتے ھوئے ایران پر دھشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کیا اور کھا کہ جب ایران ایک عام ملک کی طرح موقف اپنائے تو ھم اپنے تعلقات کو بحال کرسکتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh