ھندوستان کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے نے پاکستان سے ملحق سرحد پر ٹینک شکن میزائل نصب کرنے کی خبر دی ہے۔
جنرل منوج مکنڈ نروانے نے جمعے کو اعلان کیا کہ ھندوستان نے پاکستان سے ملحق سرحدی علاقے میں فوجی اقدامات بڑھا دیئے ہیں اور دیگر جدید ترین ھتھیاروں کے ساتھ ھی اسرائیلی ساخت کے اسپایک ٹینک شکن میزائلوں کو بھی تعینات کردیا ہے۔
ھندوستانی فوج کے سربراہ نے یہ دعوی کرتے ھوئے کہ پاکستان، کشمیر کے راستے ھندوستان میں چھاپہ ماروں کو بھیجنا چاھتا ہے کھا کہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی میں اضافہ ھوا ہے۔
ھندوستان اور پاکستان کے درمیان دوھزار تین میں جنگ بندی معاھدہ طے پایا تھا لیکن اس وقت سے لے کر اب تک دونوں ملکوں نے با رھا اس کی خلاف ورزی کی ہے۔
کشمیر ، ھندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک متنازعہ مسئلہ ہے اور دونوں ملک اس پر مالکیت کے دعوے دار ہے۔ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے خواھاں ہیں لیکن حکومت ھندوستان ھمیشہ اس کی مخالفت کرتی ہے۔
ھندوستان کا پاکستان سے ملحق سرحد پر ٹینک شکن میزائیل نصب کرنے کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 151