www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

403642
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شامی حکومت کے مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے دوھزار بارہ کے بعد پہلی بار حلب - دمشق ھائی وے پر پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
حلب - دمشق کا ھائی وے تین سو چھپن کیلومیٹر ہے یہ ھائی وے دمشق سے شروع ھوا ہے اور حمص ، حماہ ، خان شیخون ، معرۃ النعمان اور سراقب شھروں سے ھوتے ھوئے حلب تک پھنچتا ہے۔
درایں اثنا شامی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے مغربی سراقب میں واقع النیرب کالونی پر النصرہ دھشتگرد گروہ کے لئے کام کرنے والے دھشتگرد گروھوں کے شدیدحملے کو پسپا کردیا ۔
میدان جنگ سے موصول ھونے والی رپورٹوں کے مطابق شامی فوج نے النیرب کالونی پر النصرہ محاذ اور اجناد القوقاز دھشتگرد گروہ کے شدید حملے کو ناکام بنا دیا۔ شام اور روس کے جنگی طیاروں نے اس علاقے اور سرمین ، قیمناس اور تفتناز شھروں کے مضافاتی علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh