عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی کمیشن کے ایک رکن نے کھا ہے کہ ان کے ملک کے بعض فوجی اڈوں سے دھشت گرد امریکی فوجیوں کا انخلا شروع ھوگیا ہے۔
بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے دفاعی کمیشن کے رکن علی الغانمی کا کھنا تھا کہ امریکی فوجیوں نے ملک کے کئی فوجی اڈوں سے انخلا کا عمل شروع کردیا ہے تاھم وہ اربیل اور عین الاسد میں باقی رھنے پر مصر ہیں۔
علی الغانمی نے کھا کہ میں واضح کردینا چاھتا ھوں کہ عراق کے عوام اور ارکان پارلیمنٹ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا چاھتے ہیں۔
تین جنوری کو بغداد میں امریکی دھشت گرد فوج کے حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر جنرل ابو مھدی المھندس کی شھادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اپنے ملک سے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد پاس کی تھی۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو اپنے ملک کی فضائی حدود کے استعمال کی بابت بھی سخت خبردار کیا ہے۔
مسلح افواج کی توانائیاں ملک کی سلامتی اور ارضی سالمیت کے لیے وقف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 185