
اسلامی جمھوریہ ایران نے یمن کے صوبہ الجوف کے شھر المصلوب پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الجوف کے شھر المصلوب کے رھائشی علاقے پر بمباری کرکے کم سے کم چالیس عام شھریوں کو جاں بحق اور زخمی کردیا تھا –
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں یمن کے شھر المصلوب پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں جاں بحق ھونے والوں کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ جب بھی جارح سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ھوتا ہے وہ امریکی ھتھیاروں کے ذریعے بزدلانہ طریقے سے عام شھریوں کا قتل عام کرتا ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ھوئے کہ یمن کا بحران ختم ھونا چاھئے کھا کہ یمن میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی نے جارح قوتوں کو شھریوں کا قتل عام کرنےکے لئے اور زیادہ گستاخ بنادیا ہے اور یہ جارح قوتیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررھی ہیں -
یمن میں قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی نے جارح قوتوں کو گستاخ بنا دیا ہے ،ایران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 229

