www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

603432
ایران کے وزیر داخلہ نے کھا ہے کہ ملک میں منعقد ھونے والے گیارھویں پارلیمانی انتخابات میں عوام کی شرکت 42.57 فیصد تھی۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ جمعہ کے روز پارلیمانی انتخابات میں 24 ملین 512 ھزار 404 افراد نے شرکت کی اور ووٹنگ کا تناسب 42.57 فیصد رھا۔
رحمانی فضلی کا کھنا تھا کہ اس میں سے 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد تھے۔
واضح رھے کہ مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارھویں دور کے انتخابات اور ماھرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پھلے وسط مدتی انتخابات کیلئے جمعہ کے روز ووٹنگ ھوئی۔

Add comment


Security code
Refresh