www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

602821
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آسٹریا کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں کھا کہ یورپی یونین سے توقع ہے کہ وہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات کے مقابلے میں استقامت کا مظاھرہ کرے گی۔
صدر حسن روحانی نے اتوار کو تھران میں آسٹریا کے وزیر‍ خارجہ سے ملاقات میں کھا کہ ھم امید کرتے ہیں کہ ایران کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دینے میں آسٹریا امریکی حکام کے غلط اور غیر قانونی دباؤ کی پروا نھیں کرے گا۔
انھوں نے کھا کہ ایٹمی معاھدہ علاقے اور پوری دنیا کے امن و استحکام کی تقویت کے لئے موثر ثابت ھوسکتا ہے۔ صدر روحانی نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی جانب سے دواؤں اور اشیائے خوراک پر بھی پابندی کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ یہ پابندیاں دھشت گردانہ اقدام ہیں اور بھتر ھوگا کہ یورپی یونین اس سلسلے میں اپنے انسانی فریضے پر عمل کرے۔
صدر روحانی نے کھا کہ مغربی ایشیا کی تمام مشکلات خطے میں امریکا کی غلط اور غیرقانونی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔ آسٹریا کے وزیرخارجہ الیکزنڈر شالنبرگ نے بھی اس ملاقات میں ایران کے ساتھ تمام میدانوں خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں آسٹریا کے تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششوں پر زور دیا۔
آسٹریا کے وزیرخارجہ نے ایران کی جانب سے خلیج فارس میں امن کی برقراری اور تقویت کے لئے پیش کئے گئے ھرمز پیس پلان کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ آسٹریا ایران کے اس امن پلان کی حمایت کرتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh