
ھندوستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رھا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1007 نئے کیسز درج کیے گئے۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1007 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ھی کورونا متاثرین کی تعداد 13 ھزار 387 تک پھنچ گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 23 افراد کی ھلاکت کے بعد ھلاکتوں کی تعداد 437 ھو گئی ۔
ھندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 13387 کیسز کی تصدیق ھوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔
کورونا سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ھونے کی رفتار بھی بڑھی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 260 افراد کے صحت یاب ھونے کے ساتھ صحت یاب ھونے والوں کی تعداد 1749 تک پھنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مھاراشٹر ہے جھاں اب تک 3205 لوگ متاثر ھوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سات افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد بڑھ کر 194 ھو گئی ہے ۔
ھندوستان میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مدت تین مئی تک بڑھا دی گئی ہے تاھم بیس اپریل سے لاک ڈاؤن کے دوران اُن علاقوں میں کچھ چھوٹ دی جائے گی جھاں کورونا کے معاملے کم ہیں۔
لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ھونے والے حالات اور بے روزگاری نے ملک کے غریب اور مزدور طبقوں کو شدید اور ناگفتہ بہ مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے اور لاکھوں افراد روزگار ہاتھ سے چلے جانے کے سبب جاں بلب ھو چکے ہیں۔
واضح رھے کہ ھندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے کے اکیس روزہ لاک ڈاؤن کی مدت میں تو مزید تین ھفتوں کی توسیع کر دی مگر غریب طبقے کے لئے انھوں نے کسی قسم کے امدادی پیکج کے اعلان سے گریز کیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اعتراض کیا ہے۔
ھندوستان میں کورونا کی برق رفتاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 260

