فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 18 February 2026

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

403652
ایران بھر میں یوم مسلح افواج کے موقع پر فوجی جوان پریڈ کیا تاھم اس بار کورونا کی وجہ سے ھونے والی مخصوص پریڈ کو خدمت پریڈ کا نام دیا گیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی مسلح افواج کی شاندار خدمت پریڈ جمعہ کو دارالحکومت تھران سمیت پورے ملک میں منعقد ھوئی جس میں ایران میں کورونا کا مقابلہ کرنے، فیلڈ ھسپتالوں کے قیام اور فوجی جوانوں کی جانب سے کورونا کے موقع پرعوام کی خدمت کرنے کے ماڈلز کی نمائش بھی کی گئی۔
مدافعان وطن، یاوران سلامت کے عنوان سے ملک بھر میں ھونے والی خدمت پریڈ کی تقریبات میں ایران کے وزیر دفاع کے علاوہ اعلی فوجی کمانڈر بھی شریک تھے۔ اس پریڈ میں اسپرے کرنے والے آلات اور مشینوں، فیلڈ اسپتالوں کے مختلف ماڈل اور امداد رسانی کی غرض سے تیار کی جانے والی خصوصی فوجی گاڑیاں نیز فوجی جوانوں کی جانب سے کورونا کے مقابلے میں قوم کے دفاع میں انجام دی جانے والی کوششوں اور امدادی کاموں کی نمائش کی گئی۔
یہ پریڈ دارالحکومت تھران کے علاوہ ایران کے چوبیس دیگر شھروں میں بیک وقت منعقد ھوئی جس کے بعد پریڈ میں شامل دستوں کو ملک کے دور افتادہ اور محروم علاقوں میں انسداد کورونا قومی مھم میں حصہ لینے کی غرض سے روانہ کیا گیا۔
ایران کی بری فوج کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ اس پریڈ کے موقع پر کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے حال ھی میں تیار کیے جانے والے متعدد سسٹموں کی رونمائی بھی کی گئی جن میں اندرون شھر عوامی مقامات اور فٹ پاتھوں پر اسپرے کرنے والا سپر ڈس انفیکٹ سسٹم بھی شامل ہے۔ یہ سسٹم پچاس میٹر کی رینج میں پانچ سو لیٹر فی منٹ کی رفتار سے اسپرے کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ سپر ڈس انفیکٹ اسپرے سسٹم ایران کی بری فوج کے شعبہ ریسرچ کے ماھرین نے تیار کیا ہے۔
ایک اور سسٹم ٹربو جیٹ اسپرے سسٹم ہے جو چھوٹے اور محدود علاقے میں جراثیم کش اسپرے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایران کی بری فوج کے ماھرین کی تیار کردہ فیلڈ لیب کی بھی رونمائی کی گئی جو کسی بھی علاقے میں جراثیمی، کیمیائی اور بائیولوجیکل آلودگی کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خدمت پریڈ کے موقع پر ایران کی بری فوج کے ماھرین کے تیار کردہ دو رازی ڈس انفیکٹ سسٹموں اور ایک اسکریننگ سسٹم کی بھی رونمائی کی گئی۔
ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شروع ھوتے ھی ایران کی مسلح افواج کے تمام دستوں نے جنگی بنیادوں پر اس ھلاکت خیز وائرس کے خلاف مھم شروع کردی تھی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں فیلڈ اسپتالوں اور نقاھت گاھوں کا قیام، ماسک اور ڈس انفکیشن مواد کی بڑے پیمانے پر تیاری، عوامی مقامات کی صفائی اور اسپرے، عام لوگوں کو ضروری ھیلتھ کٹس کی فراھمی نیز مستحق لوگوں کے درمیان راشن کی تقسیم وغیرہ ایرانی فوج کی کورونا مخالف قومی مھم میں شامل ہے۔
ایران کی بری فوج عوام پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے ھمیشہ آمادہ اور تیار رھتی ہے اور اس نے کورونا ھو یا سیلاب، زلزلہ ھو یا کوئی اور بحران عوام کی خدمت کا اعزاز سینہ پر سجا رکھا ہے اور دنیا پر ثابت کیا ہے ایرانی فوج جنگ پسند نھیں بلکہ امن دوست اور عوام کی ڈھارس ہے۔
ایرانی فوج اور دنیا بھر کی دیگر افواج کے درمیان واضح فرق بھی یھی ہے کہ اس کے جوان مختلف بحرانوں کی صورت میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رھتے ہیں۔
اگرچہ ایران کی بری فوج کی اساس جنگ پسندی پر استوار نھیں ہے تاھم وہ ھر قسم کی بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا دفاع کرنے کی بھی پوری توانائی رکھتی ہے۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره) نے 29 فروردین مطابق سترہ اپریل کو یوم مسلح افواج کا نام دیا۔ ھر سال اسی مناسبت سے فوجی پریڈ ھوتی تھی اور فوجی جوان بری، بحری اور فضائی کمالات کا بھرپور مظاھرہ کرتے تھے۔ تاھم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے فوجی پریڈ کو خدمت پریڈ اور پاسبان وطن و صحت کا نام دیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh