www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

605724
حزب اللہ لبنان نے صھیونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کو علاقے کی تاریخ کا سنگ میل قرار دیا ہے
المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے آزادی نے صھیونی فوج کے ناقابل شکست ھونے کا طلسم چکنا چور کر دیا۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ فلسطین ، لبنان اور علاقے کے لئے صھیونی حکومت کا خطرہ بدستور باقی ہے اور اس بنا پر استقامت کو پوری طرح الرٹ رھنا چاھئے۔
تحریک جھاد اسلامی فلسطین نے بھی اعلان کیا ہے کہ استقامت و مزاحمت کی راہ کو جاری رکھنا ھی غاصبوں کے مقابلے کا واحد آپشن ہے۔ تحریک جھاد اسلامی فلسطین نے جنوبی لبنان سے غاصب صھیونی دھہشتگردوں کے انخلاء کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے حزب اللہ اور لبنان کی اسلامی استقامت کے مجاھدین کو مبارک باد پیش کی اور اس دن کو تاریخ میں ایک اھم موڑ سے تعبیر کیا۔
تحریک جھاد اسلامی نے واضح کیا کہ ملت فلسطین نے اپنی زمینوں کو دشمن کے قبضے سے چھیننے کے لئے استقامت کا آپشن چنا ہے اور صھیونی حکومت کی نابودی یقینی ہے۔
حماس نے بھی صھیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر لبنانی عوام اور استقامتی محاذ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh