www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

601990
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جنوبی لبنان میں عوام اور تحریک مزاحمت کی کامیابی کی سالگرہ پر اس ملک کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے لبنان کے صدر میشل عون کے نام اپنے ایک پیغام میں کھا ہے کہ غاصب صھیونی حکومت کے مقابلے میں لبنانی عوام کی استقامت ایک ایسا قابل فخر کارنامہ اور تمغۂ شجاعت ہے جو لبنان کے عوام کی، خواہ وہ مرد ھوں یا خواتین، گردنوں میں درخشاں ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے بھی بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور دھشت گردی کے مقابلے کا واحد ذریعہ استقامت قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے ایک ٹوئٹ میں جنوبی لبنان سے صھیونی فوجیوں کے انخلا اور غاصب صھیونی حکومت کے مقابلے میں تحریک استقامت کی کامیابی کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ھوئے کھا ہے کہ بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور دھشت گردی کے مقابلے کا واحد ذریعہ استقامت ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے لبنانی ھم منصب ناصیف حتی اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام اپنے تھنیتی پیغام میں حزب اللہِ لبنان کے ہاتھوں صھیونی چنگل سے حاصل ھونے والی جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے لبنان کی حکومت، عوام، شھدا کے اھل خانہ اور صھیونیوں کے خلاف جنگ میں معذور ھو جانے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ھوئے ان کی سلامتی و سربلندی کی دعا کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے غاصب صھیونی ٹولے کے خلاف حاصل ھونے والی اس تاریخی کامیابی کو لبنانی حکومت و عوام، فوج اور استقامتی محاذ کے آپسی اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ پچیس مئی سنہ دو ھزار کو غاصب صھیونی ٹولے نے اپنی تمام تر پیشرفتہ فوجی و عسکری توانائیوں کے باوجود حزب اللہ کے جوانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ھوئے جنوبی لبنان سے پسپائی اختیار کی اور اب ھر سال لبنان کے عوام اپنی اس تاریخی کامیابی کا جشن مناتے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس تاریخی کامیابی کو لبنان کے سیاسی و سماجی شعبوں میں ترقی و پیشرفت اور عزت و آزادی کا سنگ میل قرار دیا اور کھا کہ لبنانی عوام نے اپنی استقامت کے ذریعے اس بات کو ثابت کر دیا کہ وہ غاصب صھیونی حکومت کے مقابلے میں استقامت و پائمردی سے اپنے تمام مطالبات کو پورا کروا سکتے ہیں۔
لبنانی فوج کے کمانڈر جوزف عون نے بھی جنوبی لبنان کی آزادی کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے کھا ہے کہ آزادی و استقامت کی سالگرہ کی خوشی اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کی بڑی عظیم اور تاریخی کامیابی ہے۔
غاصب صھیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے مقابلے میں لبنان کی استقامت کی کامیابی پوری دنیائے عرب کی کامیابی شمار ھوتی ہے اس لئے کہ مغربی ایشیا میں سرگرمِ عمل استقامتی محاذ غاصب صھیونی حکومت اور اس کے حامی امریکہ کے مقابلے میں ایک ایسا مضبوط و مستحکم ڈیم ہے کہ جس نے پورے جھان عرب کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh