www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

575010
دنیا پرامریکی تسلط کا خاتمہ ھو رھا ہے اور امریکہ تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ھٹا دیا۔
روسی بحریہ کے حکام کا کھنا ہے کہ امریکی بحری جھاز کا بحیرۂ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا اور روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکا کے جھاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا۔
ادھرامریکی بحریہ نے الزام عائد کیا کہ 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں نے بحیرۂ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جھاز کو روک لیا ہے۔
واضح رھے کہ گزشتہ روز بحیرۂ روم میں امریکی جھاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں اسی نوعیت کے 2 واقعات پیش آ چکے ہیں جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ دنیا پرامریکی تسلط کا خاتمہ ھو رھا ہے اور امریکہ تیزی سے زوال کی جانب گامزن ہے۔

Add comment


Security code
Refresh