www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

570144
ھندوستان اور چین کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی پر رد عمل ظاھر کرتے ھوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ ھم سرحدی تنازع کے بارے میں ثالثی کرنے کو تیار ہیں۔
امریکی صدر نے ٹویٹ کر یہ بات کہی۔ امریک صدر کے ٹویٹ پر ابھی تک ھندوستان اور چین کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نھیں آیا ہے۔
حالیہ دنوں میں لداخ اور شمالی سکم میں ھندوستان اور چین کی فوجوں نے اپنی موجودگی کافی مضبوط کر لی ہے۔
ھندوستان کا کھنا ہے کہ چینی فوج، لداخ اور سکم میں ایل اے سی پر اس کی فوجیوں کی روز مرہ کی گشت میں رکاوٹ پیدا کر رھی ہے اور اس نے بیجنگ سے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ دونوں فوجوں کے درمیان کشیدگی، ھندوستانی فوج کی جانب سے چینی سرحد میں دراندازی کی وجہ سے بڑھی ہے۔
ھندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ھندوستان کی ساری سرگرمیاں سرحد پر اس کی جانب سے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی انتظام پر ھندوستان ھمیشہ ذمہ دارانہ رخ اپناتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh