www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

548258
کچھ یورپی ممالک نے نتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ بینک کی اسرائیل میں الحاق جیسے خطرناک اقدامات سے پرھیز کرے۔
فرانس، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کے سربراھوں نے نتن یاھو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویسٹ بینک کے حصے کے اسرائیل میں الحاق کے منصوبے کو ترک کردیں کیونکہ اس کے بہت ھی خطرناک نتائج برآمد ھوں گے۔
اسرائیل کے چینل-13 کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے نتن یاھو کو مخاطب کرتے ھوئے ھر طرح کے یکطرفہ فیصلے سے پرھیز کرنے کی درخواست کی ہے۔
میکرون کا کھنا تھا کہ ویسٹ بینک کے حصے کے اسرائیل میں الحاق کے مغربی ایشیا کے امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ھوں گے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم نے بھی نتن یاھو سے ایسے اقدامات نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
در ایں اثنا اسپین کے وزیر اعظم نے ایک پیغام بھیج کر نتن یاھو سے عالمی قوانین کا احترام کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں ویسٹ بینک کے الحاق کے اقدامات پر بے شک شدید رد عمل آ سکتا ہے۔
واضح رھے کہ صھیونی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جولائی 2020 سے ویسٹ بینک کے کچھ حصوں کے اسرائیل میں الحاق کا آغاز شروع کرے گا۔

Add comment


Security code
Refresh