ونزوئیلا کے وزیر پٹرولیئم نے اپنے ٹوئٹر پیج پر فارسٹ آئل ٹینکر کی تصاویر شائع کر کے ایران کے جرئت مندانہ اقدام کی قدردانی کی ہے۔
ونزوئیلا کے وزیر پیٹرولئم طارق العیسامی نے بدھ کو ایران کی جانب سے ونزوئیلا کی مدد کے لئے روانہ کئے جانے والے آئل ٹینکروں کی تصاویر شائع کرتے ھوئے لکھا کہ فارسٹ آئل ٹینکر کا خیر مقدم ہے۔
فارسٹ اسلامی جمھوریہ ایران کا دوسرا آئل ٹینکر ہے فارسٹ ونزوئیلا کی بندرگاہ پر پھنچ چکا ہے جبکہ تیسرا آئل ٹینکر بھی ونزوئلا کی آبی سرحدوں میں داخل ھو کر ساحل سے قریب ھو رھا ہے۔ ایران نے ونزوئیلا کے لئے پانچ آئل ٹینکر روانہ کئے ہیں۔
ونزوئیلا کے لئے بھیجے جانے والے تین دیگر آئل ٹینکروں کے نام کلاول، فاکسون اور پتونیا ہے جو فارچون اور فارسٹ کے بعد روانہ کئے گئے تھے اور اس وقت ونزوئیلا کے ساحلوں کے قریب پھنچنے والے ہیں۔
ونزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے اس ملک کی حکومت اور قوم کی جانب سے اسلامی جمھوریہ کی حمایتوں کی قدردانی کی ہے اور کہا ہے کہ ونزوئیلا تنھا نھیں ہے بلکہ اس کے ساتھ شجاع اور نڈر دوست بھی ہیں جو اس کے ساتھ کھڑے ھوئے ہیں۔
ونزوئیلا نے ایران کے جرأت مندانہ اقدام کا خیر مقدم کیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 216