ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک، امریکا کی سفاکیت کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرتا ہے تو پھر انھیں ھمیشہ کے لیے اپنا منہ بند کر لینا چاھیے۔
محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر ھینڈل پر لکھا ہے کہ اگر یورپ بدستور، امریکی عوام اور میڈیا کے خلاف امریکا کی سفاکیت و حیوانیت کے مقابلے میں بدستور خاموش رھنا چاھتا ہے تو اسے ھمیشہ کے لیے اپنا منہ بند کر لینا چاھیے۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ فوجی طاقت کے بل پر سرکوبی کی دھمکی دئے جانے کے بعد امریکا کے شھروں میں مظاھرین اور میڈیا کے خلاف سفاکیت کے مناظر سامنے آ رھے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ، جو غیر مغربی معاشروں کے سلسلے میں بڑی تیزی سے فیصلہ کرتا ہے، اس بار گونگوں کی طرح خاموش تماشائي بنا ھوا ہے۔ ظریف نے کہا ہے کہ اگر یورپ اب بھی اپنا منہ بند رکھتا ہے تو پھر اسے ھمیشہ کے لیے اپنا منہ بند کر لینا چاھیے۔
اگر یورپ امریکا کی سفاکیت کے مقابلے میں خاموش رھتا ہے تو پھر ھمیشہ کے لیے منہ بند کر لے: ظریف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 201