www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

245535
امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ھونے والی فائرنگ کے واقعات میں 32 افراد ہلاک ھو گئے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلح تشدد کے اعداد و شمار کا اندراج کرنے والے ادارے کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 86 واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 59 زخمی ھوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ٹیکساس،جنوبی کارولینای، ویسکانسین، جنوبی داکوتای اور کنتاکی ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔
امریکہ میں ہر سال ھزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کے پاس تقریبا دوسو ستر سے تین سو ملین تک آتشیں ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس ایک ہتھیار پایا جاتا ہے۔
امریکہ کی شھری حقوق کی حامی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود اسلحہ لابی کے اثر و نفوذ کی بنا پر اب تک کوئی بھی امریکی حکومت، ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں کوئی قانون وضع نہیں کر سکی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh