www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

145958
ماورائے عدالت پھانسیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کی فہرست میں سعودی عرب کے ولی عھد بن سلمان کا نام بھی شامل کیے جانے کا امکان ظاھر کیا ہے۔
ماورائے عدالت پھانسیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر محترمہ انیس کالامار نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ترکی کا محکمہ انصاف جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کی دوسری فہرست جاری کرے گا جس میں سعودی ولی عھد کا نام بھی شامل ھوگا۔
انھوں نے کہا کہ ترکی میں جمال خاشقجی قتل کیس کی سماعت کے پہلے دن بن سلمان کا نام بارھا گواھوں کی زبانی سنا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کی کارروائی تمام بیس ملزمان کی غیر موجودگی میں، جمعے سے ترکی میں شروع ھو گئی ہے۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر دوھزار اٹھارہ کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندار داخل ھونے کے بعد لاپتہ ھو گئے تھے۔
سعودی حکام نے ایک ھفتے کے انکار بعد آخر کار اس بات کا اعتراف کیا تھا انھیں قونصل خانے کے اندر قتل کر دیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh