یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے صوبے جیزان میں واقع الشقیق کے بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی صبا کے مطابق سعودی جارحیت اور بمباری کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے بجلی فراھم کرنے والے سعودی مرکز پر درمیانے فاصلے سے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائیل داغا ہے۔ مذکورہ بجلی گھر سے جیزان میں میں سعودی فوج کی چھاونی کو بجلی فراھم کی جاتی ہے۔
یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پر گھات لگا کر کیے جانے والے حملے میں ایک سعودی فوجی ھلاک ھوگیا ہے۔
یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے گزشتہ روز بھی گھات لگاکے حملہ کرکے دو سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
دوسری جانب صوبہ تعز پر تازہ سعودی جارحیت میں ایک یمنی خاتون شھید اور متعدد زخمی ھوگئے۔
سعودی بجلی گھر پر یمنی فوج کاحملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 125