www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

115134
ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور پاکستان کے سیاسی و اقتصادی تعلقات و تعاون کے فروغ کو نھایت اھم قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تھران میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے گفتگو میں ایران اور پاکستان کے خوشگوار تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کی طرف اشارہ کرتے ھوئے بجلی کی سپلائی،توانائی، بینکاری، کسٹم اور سرحدی لین دین کو بھت زیادہ اھم قرار دیا۔
انھوں نے کھا کہ توقع کی جاتی ہے کہ مشترکہ کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ سمجھوتوں اور منصوبوں پر تیزی کے ساتھ عمل ھو گا اور مستقبل میں دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں مزید فروغ کا مشاھدہ کیا جائے گا۔
اس ملاقات میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی اپنے دورہ تھران اور ایران کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام سے اپنی ملاقات پر خوشی کا اظھار کرتے ھوئے کھا کہ پاکستان نے دھشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات کئے ہیں۔
انھوں نے دھشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
سرتاج عزیز نے علاقے کے مسائل منجملہ القاعدہ اور داعش دھشت گرد گروہ کے مقابلے میں تعاون، افغانستان کی صورت حال اور ایران، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی تعاون کے فروغ کے بارے میں گفتگو کی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں خاص طور سے دفاعی شعبے میں تعاون کی توسیع کے مقصد سے تھران کا دورہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh