اسلامی جمھوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے وفد اور سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے وفد کے درمیان جدہ میں مذاکرات کا پھلا دور انجام پایا۔
دو گھنٹے تک جاری رھنے والے ان مذاکرات میں، جو جدہ میں وزارت حج کی عمارت میں اور سعودی وزیرحج کے ذریعے ایرانی وفد کا سرکاری طور پر استقبال کئے جانے کے بعد انجام پائے، دونوں فریقوں نے اپنے اپنے نظریات اور موقف بیان کئے-
ان مذاکرات میں ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سرپرست حمید محمدی نے اسلامی جمھوریہ ایران کا موقف اور مطالبات بیان، اور ایرانی عازمین حج کے جائز حقوق پر زور دیتے ھوئے کہ جن کی فھرست سعودی حکام کو پھلے ھی دی جا چکی ہے، اس سلسلے میں اسلامی جمھوریہ ایران کے نقطہ ھائے نظر کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا-
سعودی عرب کے وزیرحج محمد صالح بنتن نے بھی آئندہ حج کے لئے اپنی حکومت کے پروگراموں پر روشنی ڈالی اور کھا کہ ھم امید کرتے ہیں کہ آئندہ حج میں ایرانی عازمین حج بھی شریک ھوں گے- حج کے معاملات پر بات چیت کے لئے ایرانی وفد بدھ کو جدہ پھنچا تھا-
یاد رھے کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال حج میں بے بنیاد بھانوں کے ذریعے بعض اسلامی ملکوں منجملہ اسلامی جمھوریہ ایران کے شھریوں کو حج کی سعادت سے محروم کر دیا تھا-
سعودی حکومت نے ایرانی مسلمانوں کو گذشتہ برس حج کی سعادت سے ایک ایسے وقت محروم کیا تھا جب دو ھزار پندرہ کے حج میں سعودی حکام کی نااھلی اور بدانتظامی کی وجہ سے تقریبا آٹھ ھزار حاجی شھید ھو گئے تھے، جن میں چار سو چونسٹھ ایرانی حاجی بھی تھے-
حج کے معاملات پر ایران اور سعودی عرب کے وفود کے مذاکرات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 157